05:22 , 17 جون 2026
Watch Live

ٹرمپ کا دعویٰ: جنگیں رُکوانے پر نوبیل انعام کا حق دار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں دنیا میں جنگیں رُکوانے کی کوششوں پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے کئی ممالک میں حالات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں یہ اعزاز نہیں ملا، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی کاوشیں دنیا میں امن کیلئے اہم رہی ہیں۔

ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو شاید انہیں نوبیل انعام دیا جائے گا، مگر اس کے باوجود انہیں وہ اعزاز نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے صرف ایک نہیں بلکہ کئی خطرناک جنگوں کو روکنے میں کردار ادا کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ برسوں میں کم سے کم آٹھ بڑی جنگیں رُکوائیں، اس لیے اگر دیکھا جائے تو انہیں واقعی نوبیل انعام ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے بار بار امن کیلئے کوششیں کیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں پناہ گزینوں کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ کا مدت بتانے سے انکار

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوبیل انعام جیتنے والی ایک خاتون نے بھی انہیں اس اعزاز کا حق دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بتاتی ہے کہ دنیا کے کئی لوگ اُن کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں، چاہے رسمی طور پر انہیں کوئی اعزاز نہ دیا گیا ہو۔

آخر میں ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے، مگر اس مسئلے کو حل کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ دنیا میں امن کے لیے ان کی کوششوں پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن وہ اس کے لیے لالچ نہیں رکھتے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION